حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کونسا عمل افضل ہے فرمایا اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ پوچھا گیا پھر کونسا عمل افضل ہے ارشاد ہوا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ پوچھا گیا پھر کونسا عمل افضل ہے فرمایا حج مبرور۔ (بخاری، مسلم)