حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جنازہ کے ساتھ روانہ ہوئے اور آپ نے چند آدمیوں کو سوار دیکھا تو فرمایا کہ تم شرم نہیں کرتے کہ اللہ کے فرشتے پیدل ہیں اور تم جانوروں کی پیٹھ پر سوار ہو۔
(ابو داؤد، ترمذی)