نیالکل /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل حدنور پولیس اسٹیشن میں ریاستی حکومت کی جانب سے آغاز سوچھ تلنگانہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ حدنور ایس آئی لاوا کمار نے پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں اس پروگرام کا آغاز کیا ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ایس پی سومتی کی ہدایت پر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام پولیس اسٹیشن میں اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور نیالکل منڈل میں صاف صفائی ماحول کو سبزشاداب کیا جائے گا ۔ اس موقع پر اے ایس آئی عبدالصمد ، محمد عبدالرشید ، شکیل رفیق ، موتی رام ، سرینواس ، وجئے کمار موہن امراوتی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔