حج2017: مکہ کی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ‘ چھ سو سے زائد عازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا

ریاض:پیر کے روز ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سعودی کے شہر مکہ کی ہوٹل میںآتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ مذکورہ ہوٹل مکہ شہر میں ہیں جہاں پر سال2017میں دوملین عازمین حج کے لئے جمع ہونگے‘ زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق آتشزدگی کا شکار ہوٹل میں موجو د عازمین حج کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیاگیا ہے۔

سیول ڈیفنس ترجمان نائف ال شریف نے کہاکہ واقعہ میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔ضلع عزیزیہ کی اس ہوٹل کے اٹھویں منزل پر آگ لگی جہاں پر تقریبا600عازمین موجود تھے ‘ جن میں سے ترکی او ریمن کے عازمین کی اکثریت ہے اور انہیں محفوظ طریقے سے باہر نکال بھی لیاگیا ہے۔

عرب نیوز کی خبر کے مطابق’’ تمام لوگ جو ہوٹل میں موجود تھے حادثے کے بعد راحت کاری ٹیم نے انہیں محفوظ طریقہ سے ہوٹل کے باہر نکال لیا ہے‘ حالات مکمل طو رپر قابو میں ہیں اور اس واقعہ میں نہ تو کوئی ہلاک ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی خبر ہے‘‘۔

ستمبر کے مہینے میں مقد س فریضہ حج کی ادائی کے لئے ساری دنیا سے سعود ی عرب کے شہر مکہ پہنچتے ہیں ۔ حج اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک ہے اور صاحب استطاعت مسلمانوں پراس کی زندگی میں ایک مرتبہ ادائی لازمی ہے