حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد اور اظہار تشکر

عارف قریشی جدہ

سفیر ہند برائے سعودی عرب احمد جاوید نے ہندوستانی خیرسگالی حج وفد کے لیڈر سید محمد عمار رضوی سابق کا الزام چیف منسٹر آف اُترپردیش اور ڈپٹی لیڈر آف حج ڈیلیگیشن جمال صدیقی کا پریس کانفرنس میں صحافیوں سے تعارف کروایا ۔
ہندوستانی حج ڈیلیگیشن کے قائد ڈاکٹر سید محمد عمار رضوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کی حکومت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنھوں نے دنیا کے ہر حصہ سے آنے والے حجاج کرام کے آمد و رفت ، قیام و طعام ،حمل و نقل ، صفائی اور صحت و طبی سہولتوں کے علاوہ تمام حجاج کرام کے لئے آرام و راحت کے وسیع تر انتظامات کئے یہ ایک بے انتہاء قابل ترین خدمات ہیں جو صرف سعودی عرب کی حکومت ہی کرسکتی ہے ۔
ہندوستانی خیرسگالی حج وفد کے لیڈر ڈاکٹر سید محمد عمار رضوی نے مزید کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم شری نریندر مودی اور ہندوستانی حکومت کی جابن سے ہندوستانی حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ہندوستانی عازمین حج آرام و سکون سے حج کا اہم فریضہ آسانی سے ادا کرسکیں۔ ہندوستانی حج ڈیلیگیشن کے قائد نے مزید کہا کہ امسال 1,75,025 حجاج کرام نے حج کا مقدس فریضہ ادا کیا ۔ 1,28,702 حجاج کرام مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے تشریف لائے باقی 46,323 حجاج کرام پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعہ تشریف لائے ہیں۔ قائد حج ڈیلیگشن ڈاکٹر سید محمد عمار رضی نے مزید کہاکہ امسال ہندوستانی حکومت کی جانب سے طبی عملہ جو 600 افراد پر مشتمل ہے جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور 97 لیڈی میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے جو مکہ مکرمہ میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ قائد حج ڈیلیگیشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلی بار ہندوستان سے 1171 ( حجن) جو 45 سال سے زائد عمر کی تھیں وہ کسی مرد محرم کے بغیر گروپ کی شکل میں حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے آئی ہوئی ہیں۔ ان ( حجنوں ) کیلئے رہائش اور کھانے اور طبی ضرورت کے لئے علحدہ انتظامات کئے گئے ہیں اور لیڈی میڈیکل اسٹاف بھی ان کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے موجود ہیں۔ لیڈر آف دی حج ڈیلیگیشن ڈاکٹر سید محمد عمار رضی نے یہ بھی بتایا کہ پہلی بار Medical Assistance (e-Masiha) System for Indian Hajis Abroad (میڈیکل اسسٹنس سسٹم فار انڈین حاجیز ایبارڈ) کا قیام عمل میں آیا جس سسٹم سے حجاج کرام On Line رجسٹریشن کرواکر میڈیکل کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں اور ہر حاجی کا نجی ریکارڈ بھی رکھا جاسکتا ہے تاکہ ہر اُس حاجی کو میڈیکل چیک اپ کیا جاسکے ۔
ہندوستانی حج وفد کے قائد ڈاکٹر سید محمد عمار رضوی نے سعودی منسٹر آف حج اینڈ عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ سکیورٹی کے سارے انتظامات بہترین انداز میں کئے اور اژدھام کو کٹرول کرنے کیلئے سعودی سکیورٹی نے شب و روز اپنے خدمات انجام دی جس کی وجہ سے حجاج کرام نے حج کا اہم فریضہ آسان طریقے سے ادا کیا ۔
قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ قونصلیٹ کی جانب سے 50 آفیسرز اور اسٹاف اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے 600 افراد پر مشتمل گروپ مکہ مکرمہ میں حجاج کی خدمت میں مصروف ہے جس میں 170 ڈاکٹرز بھی ہیں۔ قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ 3000 ہندوستانی والینٹرز کا گروپ منیٰ ۔ عرفات اور مزدلفہ میں ہندوستانی حجاج کرام کی بہترین خدمات کی جس کی وجہ سے ہندوستانی حجاج کرام کو حج کی ادائیگی میں بے انتہا مدد حاصل ہوئی ۔