حج درخواست فارمس کے ادخال کی 20 فروری آخری تاریخ

میدک 6 فروری (فیاکس) ضلع میدک میں ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے حج درخواست فارمس کی اجرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ حج فارمس عازمین میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیں۔ آن لائن خانہ پُری کے بعد کسی بھی قسم کی تصحیح کی گنجائش نہیں ہوگی۔ چنانچہ درخواست فارم کی خانہ پُری کے علاوہ ممکنہ رہنمائی بھی کی جارہی ہے۔ حج درخواست دینے حج درخواست فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔ انٹرنیشنل پاسپورٹ کے حامل افراد ہی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ ضلع میدک میں حج فارمس یا مزید تفصیلات کے لئے ذمہ داران میدک خواجہ معین الدین سے 9989937005 ، ظہیرآباد میں الحاج محمد غوث الدین 9440378308 ، جناب محمد یوسف 9393375187 ، سنگاریڈی میں محمد سلیمان صوفی 9490621551 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔