حجاج کرام کی منیٰ سے واپسی

وادی منیٰ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقطاع عالم سے آئے لاکھوں مسلمانوں نے آج تیسرے دن بھی رمی جمرات میں حصہ لیا اور تین شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا یہ مرحلہ پرامن طور پر گذر گیا۔ حجاج کرام نے مناسک حج کی ادائیگی کے بعد غروب آفتاب سے قبل وادی منیٰ سے واپسی شروع کردی۔ حکومت سعودی عرب کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے اور اس سال کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔