حجاب پہننے کی وجہہ سے ایک مسلم خاتون کو بینک سے دھکے مار کر نکال دیاگیا

واشنگٹن:جمعہ کے روز جمیلہ محمد اپنے گاڑی کی رقم ادا کرنے کے لئے ساونڈکریڈیٹ یونین بینک پہنچی۔ جمعہ کی وجہہ سے انہیں وہ سوئیٹر پہنا تھا جس کی ٹوپی سے ان کا سربھی ڈھنکا ہوا تھا۔ جب وہ بینک میں داخل ہوکر کیشر کے پاس پہنچی تو ان سے سوئٹر سے لگی ٹوپی نکالنے کے لئے کہاگیا۔

اپنے فیس بک اکاونٹ جمیلہ نے ایک ویڈیو شئیر کیا ہے جس میں انہو ں نے کیمرہ بورڈ کی طرف کیاتب کیشئرنے کہاکہ ’تمہاری حفاظت کے لئے ٹوپی ‘ ہڈ‘ چشمہ نکالیں‘۔پھر جمیلہ نے کیمرہ ادھر اُدھر گھمایاجہاں پر تین لوگ ٹوپی پہنے ہوئے کھڑے تھے۔جب جمیلہ نے نہایت نرمی کے ساتھ ان سے پوچھا کہ وہ ایسا کیوں کرے‘ سپروائزر ان کے قریب پہنچا اور انہیں انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو و ہ پولیس کو طلب کریگا۔

جمیلہ نے کہاکہ یہ میرا ہڈ ہے اور میرا چہرہ صاف طور پر دیکھائی دے رہا ہے کیا میرے ساتھ آج کوئی مسلئے ہے۔جمیلہ نے کہاکہ میں نے نہایت نرمی کے ساتھ بات کی او ر کہاکہ میں صرف یہاں میرے کار کے پیسے ادا کرنے کے لئے ائی ہوں۔

https://www.youtube.com/watch?v=Y2r3Lb-HdhI

بعدا زاں جمیلہ نے کوما نیوز سے کہاکہ ’ میں نے ایک لفظ بھی غلط نہیں کہامگر وہ مجھ پر چلانے لگی’’ ایک دو تین !میں 911کو فون کررہی ہوں‘‘۔ ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران جمیلہ کے آنسو واضح طور پر دیکھائی دے رہے تھے‘ انہوں نے کہاکہ میں فی الحال نہایت شرمندہ ہوں‘۔

جنتا کا رپورٹر کی خبر کے مطابق فیس بک پر جو ویڈیو جمیلہ نے پوسٹ کیا ہے اس میں انہوں نے کہاکہ ’میں ہرگز نہیں چاہتی کہ اس طرح کا کوئی واقعہ کسی کے ساتھ پیش ائے‘شکریہ۔