حاملہ خاتون کو چلتی ٹرین سے باہر پھینکنے کا واقعہ

حیدرآباد17ستمبر(یواین آئی)ایک غیر انسانی واقعہ میں ایک چار ماہ کی حاملہ خاتون کو اے پی کے مغربی گوداوری ضلع کے ایلوروپاور پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں چلتی ٹرین سے پھینک دیا گیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اس خاتون کا شوہر بھی اس کو بچانے کے لئے ٹرین سے کود پڑا ۔بتایاجاتا ہے کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے یہ حرکت کی۔اس خاتون کو زخمی حالت میں مقامی افراد کی مدد سے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔یہ جوڑا سکندرآباد سے مغربی بنگال جارہا تھا۔پولیس نے اس واقعہ کی جانچ شروع کردی۔