حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کی تعداد 1410

شمس آباد ۔ /30 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی ٹرافک انسپکٹر بھاسکر نے بتایا کہ شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف گزشتہ دو سال سے تلاشی کی جارہی ہے ۔ جس میں گزشتہ سال 578 اور جاریہ سال 1410 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ جن میں سبھی کو جرمانہ یا جیل کی سزاء یا پھر دونوں ہی دیئے گئے ابتداء میں ٹرافک ڈیوٹی دی جارہی تھی اور ساتھ ہی جرمانہ عائد کیا جارہا تھا لیکن گزشتہ سال سے جاریہ سال شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ۔ اب جتنے بھی افراد کو پکڑا جارہا ہے  انہیں جرمانہ کے ساتھ ایک تا پندرہ روز کی جیل کی سزاء سنائی جارہی ہے ۔