نظام آباد:7؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نماز پڑھنے کے دوران سجدے میں ایک خاتون کا انتقال ہوگیا۔یہ واقعہ نظام آباد کے پولیس لائن میں پیش آیا۔ محمد تاج الدین ہیڈ کانسٹیبل کی اہلیہ کل ظہر کی نماز ادا کررہی تھیں کہ سجدے میں ان کا انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں آج بعد نماز ظہر مسجد کچیان میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان میں عمل میں آئی ۔