لاہور ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کے پہلے دفتر کا آغاز کیا۔ یاد رہیکہ صرف چند روز قبل حکومت پاکستان نے یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر حافظ سعید نے کسی سیاسی جماعت کی تشکیل کی تو وہ سیاست کو بھی تشدد اور انتہاء پسندی سے آلودہ کردیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت نے حافظ سعید کی پارٹی کو ایک سیاسی پارٹی کی حیثیت سے رجسٹر کرنے کی بھی مخالفت کی تھی۔ دوسری طرف حافظ سعید نے اس بات کی توثیق کردی کہ ان کی تنظیم جماعت الدعوۃ ایم ایم ایل کے بیانر تلے 2018ء کے عام انتخابات لڑے گی۔