بیڈ(مہارشٹرا):ایک خوفناک حادثے میں دوموٹرسیکل سواروں کی ٹکر کے سبب ایک شخص کی جھلس کر موت واقع ہوگئی ہے۔ مذکورہ حادثہ مہارشٹرا کے ضلع بیڈ کے ہائی وے پر پیش آیا۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق ‘ ایک موٹرسیکل سوار دو گاڑیوں کے درمیان میں لگی آگ میں پھنس گیا ۔کئی گاڑیاں بشمول کاریں ‘ ٹووہیلرس وہاں سے گذری مگر کسی کو بھی اس بات کی توفیق نصیب نہیں ہوئے کہ وہ جھلسی ہوئے شخص کی مدد کے لئے آگے بڑھ سکیں۔
تقریباً30منٹ بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ جب تک پولیس آگ بجھاتی مذکورہ شخص پوری طرح جھلس کر ہلاک ہوگیاتھا۔ دوسرے شخص جو حادثے کا شکار تھا اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سر پر مار لگنے کی وجہہ سے مذکورہ شخص نیم بیہوشی کے عالم میں چلاگیاتھا۔ تعجب خیز بات تو یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے نہ صرف حادثے کا مشاہدہ کیا بلکہ واقعہ کی ریکارڈننگ بھی کی۔
پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے تاکہ متوفیوں کی شناخت معلوم کی جاسکے۔