حادثہ کا شکار شخص علاج کے دوران فوت

حیدرآباد ۔ /23 ڈسمبر (سیاست نیوز) چوٹ اوپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں حادثہ کا شکار خانگی سکیورٹی گارڈ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 53 سالہ سرینواس ساکن رامانجم پور محبوب آباد علاقہ چوٹ اوپل میں /18 ڈسمبر کو سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار آٹو ٹرالی نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔