حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

عادل آباد( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حادثات کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومت ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے عوام میں شعور بیداری مہم جہاں ایک طرف چلائی جارہی ہے وہیں دوسری طرف موٹر سیکل سوار افراد کو ’’ ہیلمٹ‘‘ استعمال کرتے ہوئے اپنی حفاظت کرنے کا مشورہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر مہیندر ریڈی نے مستقر عادل آباد کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز کے روبرو منعقدہ ایک عظیم جلسہ عام کے دوران اپنے خطاب میں دیا اور کہا کہ ریاست میں ہر سال 20ہزار افراد حادثہ کا شکار ہورہے ہیں جس سے کئی افراد کی اموات واقع ہورہی ہیں جبکہ ان میں موٹر سیکل سوار افراد کی تعداد خاطرخواہ ہے جو ’’ہیلمٹ‘‘ استعمال نہ کرنے کی بناء پر حادثہ میں موت کا شکار ہورہے ہیں ۔ حادثہ کے دیگر افراد جو زخمی ہونے کے بعد جسمانی کسی حصہ سے معذور ہوجاتے ہیں ۔ ’’ ہیلمٹ ‘‘ اسعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے شراب نوشی کی حالت میں بھی گاڑی چلانے پر پابندی کا اعادہ کیا ۔ ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے اپنے خطاب میں ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس پارٹی کے تمام اراکین و قائدین کے علاوہ بلدیہ کونسلرز زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی سرپنچ کو مشورہ دیا کہ وہیلمٹ کے لزوم سے متعلق شعور بیداری مہم کے طور پر انسانی زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہوں ۔ مسٹر راتھوڑ بابو راؤ ‘ مسٹر کونیرو کونپا اراکین اسمبلی کے علاوہ چیف وہپ مسٹر این روریلو‘ ریاستی کمشنر ٹرانسپورٹ مسٹر سندیپ کمار سلطانیہ ‘ صدرنشین بلدیہ آر منیشا نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے اپنے افتتاحی خطاب میں ضلع عادل آباد میں پیش آنے والے حادثہ کی تفصیلات بیان کی ۔ جبکہ ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت بیماریوں پر قابو پانے کی غرض سے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے بیماریوں پر قابو پایا گیا ۔ اسی طرح انسانی زندگیوں کی حفاظت کے خاطر چار پہیوں والی سواری کے افراد کو سیٹ بیلٹ اور دو پہیوں والی سواری چلانے والوں کو ہیلمٹ استعمال کرنے پابند کیا ۔قبل از گیسٹ ہاؤز کے میدان میں تصویری نمائش کا تمام سرکاری و غیرسرکاری عہدیداروں نے مشاہدہ کیا ۔ بعدازاں مستقر عادل آباد بس اسٹیشن میں 56 لاکھ روپیوں کے صرفہ سے آر ٹی سی بس ٹھہرانے کیلئے چھ عدد پلیٹ فارم اور سمنٹ روڈ تعمیر کا رسمی طور پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی نے جہاں افتتاح کیا وہیں بس ڈپو میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے خطاب میں مستقر عادل آباد کے علاوہ منچریال ڈیویژن میں ایک ایک بس ڈپو قائم کرنے سے بھی اتفاق کیا ۔ ریاست کے 95 کے منجملہ 73 بس ڈپو میں پائے جانے والے خسارہ پر قابو پانے کیلئے آر ٹی سی ورکرس کو دلچسپی کے ساتھ خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ ہر بس ڈپو میں عوام کی سہولت کے خاطر پینے کا پانی بیت الخلاء وغیرہ کو بحال کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔بعدازاں عادل آباد ‘ آصف آباد ‘ بھینسہ ‘ منچریال ‘ نرمل ‘ اوٹنور بس ڈپو میں بہترین خدمات انجام دینے والے 18 افراد جن میں بس ڈرائیور ‘ کنڈیکٹر اور میکانک شامل ہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔