حادثات کی روک تھام کیلئے موٹروہیکل ایکٹ ترمیمی بل

بیدر /15اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈگری نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے نئے موٹر وہیکل ایکٹ ترمیمی بل کو اگلے پارلیمانی سیشن میں پیش کیا جائے گا ۔ شہر کی پانچ ستارہ ہوٹل میں ڈیاگواور دین ڈی ٹی وی کے اشتراک سے منعقدہ روڈ سیفٹی مہم پروگرام کے دوران نئی دہلی سے ریڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں ہر سال 37 لاکھ افراد حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے موجود موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کی اشد ضرورت محسوس کرتے ہوئے ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے ۔ یہ ترمیم شدہ بل اگلے پارلیمانی کی گئی ہے ۔ یہ ترمیم شدہ بل اگلے پارلیمانی سیشن کے دوران پیش کرکے منظوری حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قوانین بین الاقوامی سطح کے ہوں گے مختلف ممالک کو موٹر وہیکل ایکٹ کا معائنہ کرنے کے بعد نئے قوانین مرتب کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قوانین کو روڈ ٹرانسپورٹ کے ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے گذارش کی کہ وہ نئے قوانین کا مطالعہ کرکے مزید مشوروں سے نوازیں ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جن قومی شاہراہوں پر سڑک حادثات کا اوسط بڑھتا جارہا ہے ان قومی شاہراہوں کی نشاندہی کرکے وہاں سڑک حادثات کی شرح میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیںگے ۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے بھی گذارش کی کہ وہ ریاستی شاہراہوں پر جہاں زیادہ حادثات پیش آرہے ہیں ان کی نشاندہی کرکے ان شاہراہوں پر سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے وہیکل ایکٹ میں ڈرائیونگ لائسنس ( ڈی ایل ) کو جاری کرنے کیلئے کئی شرائط لاگو کئے گئے ہیں ۔ جس پر عمل کرنا ہر ایک کو لازمی ہوگا ۔ اس کے علاوہ نئے قوانین میں کئی ٹیکنیکی تبدیلیاں لائی گئی ہیں تاکہ سڑک حادثات میں کمی کی جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سواریوں کو دوڑا نے والے ڈرائیورس کو چاہئے کہ وہ مسافروں کی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے دیگر سواریوں کے افراد راہ گیروں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینی چاہئے ۔ اس موقع پر ریاست وزیر برائے ٹرانسپورٹ رام لنگاریڈی نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے سڑکوں کی توسیع کی جارہی ہے ۔ وزیر موصوف نے سواریوں کو دوڑا نے والے افراد سے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے سڑک حادثات کی شرح میں کمی لانے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے وہیکل ایکٹ جاری ہونے کے بعد سواریوں کے مالکان کو قوانین پر عمل کرنا لازمی ہوجائے گا ۔ اس کے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ساتھ بڑا جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا ۔ اس موقع پر فلمی اداکارہ کرشمہ کپور ، سابق کرکٹر انل کمبلے ، محکمہ داخلہ کے سکریٹری پراوین سور ، ڈیاگو کمپنی کے آنند روڈ سیفٹی ادارے کے صدر ڈاکٹر روہت بابو چاین ڈی ٹی وی کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر وکرم چندرا بھی موجود تھے ۔