’’حادثاتی وزیراعظم‘‘ پر اپوزیشن اور برسر اقتدار پارٹی کی باہمی تنقید

بی جے پی کا پروپگنڈہ ، کانگریس کا بیان۔ رافیل سودے اور نوٹوں کی تنسیخ پر فلم بنانے آر جے ڈی کا مشورہ
نئی دہلی 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آج ’’حادثاتی وزیراعظم‘‘ پر جو وزیراعظم منموہن سنگھ کی میعاد پر مبنی ایک فلم ہے، جبکہ منموہن سنگھ 2004 ء سے 2014 ء تک ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ کانگریس نے الزام عائد کیاکہ یہ صرف اُن کی پارٹی کے خلاف بی جے پی کا پروپگنڈہ ہے۔ یہ کتاب اسی نام کی تھی جس کے مصنف سنجے بارو ہیں۔ منموہن سنگھ کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ 2004 ء تا 2008 ء رہ چکے ہیں۔ فلم کا ٹریلر ممبئی میں جمعرات کے دن پیش کیا گیا۔ یہ فلم ایک خاندان کی جانب سے 10 سال تک ملک کو یرغمال بنالینے کے بارے میں ہے۔ کیا ڈاکٹر سنگھ صرف ایک ریجنٹ تھے جو وزیراعظم کی کرسی پر فائز تھے۔ درحقیقت وہ اپنے جانشین کی راہ ہموار کررہے تھے‘‘۔ حادثاتی وزیراعظم فلم کے ٹریلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فلم 11 جنوری کو نمائش کے لئے ملک گیر پیمانے پر پیش کی جائے گی۔ بی جے پی نے فلم کے ٹریلر کی رسم اجراء کے بعد اس کا انکشاف کیا۔ جبکہ کانگریس نے فلم کو بی جے پی کا پروپگنڈہ کانگریس کے خلاف قرار دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ کانگریس کے قائدین نے اِس فلم کے بارے میں اپنا یہ ادعا برقرار رکھا ہے کہ یہ فلم بی جے پی کا پروپگنڈہ ہے۔ اداکار انوپم کھیر نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے مشورہ دیا کہ حادثاتی وزیراعظم کے بجائے رافیل سودے ، نوٹوں کی تنسیخ کے بارے میں بھی فلمیں تیار ہونی چاہئے۔