حادثاتی طور پر جھلس کر خاتون فوت

حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک حادثہ میں خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ قمر النساء جو ایم ایم پہاری علاقہ کے ساکن محمد عمران کی بیوی تھی ۔ 13 نومبر کے دن یہ خاتون مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔