نظام آباد :4؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کمشنر میونسپل کارپوریشن جان سامسن کی اطلاع کے بموجب 6؍ جنوری کو او ڈی ایف کی ٹیم دہلی سے نظام آباد کا دورہ کررہی ہے یہ ٹیم عوامی بیت الخلاء کے علاوہ انفرادی بیت الخلاء کا جائزہ لے گی ۔ سوچھ سروے کے نشانات حاصل کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار کوشاں ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کے 15 علاقوں میں عوامی بیت الخلاء کے علاوہ 2005 انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر عمل میں لائی ہے ۔ اس کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی او ڈی ایف ٹیم نظام آباد پہنچ کر اس کا جائزہ لے گی ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بس اسٹانڈ ، ریلوے اسٹیشن ، کھلے عام مقامات پر رفع حاجت اور اس مقامات پر پابندی عائد کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا او ڈی ایف ٹیم جائزہ لے گی اور اس کے مطابق نشانات مختص کرے گی 100تا 110 نشانات دے گے ۔ ان نشانات کی بنیاد پر سوچھ سروے کے مقابلوں میں نشانات حاصل ہوں گے اور نشانات کے حصول کیلئے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مرکزی ٹیم شہر کا دورہ کرتے ہوئے عوام کیلئے تعمیر کئے گئے بیت الخلاء کی تعمیر کے صفائی کے بارے میں تجاویزات پیش کریں گے ۔ شہر نظام آباد کے مختلف علاقوں میں 32عام بیت الخلائوں کی تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کیا جارہا ہے اس خصوص میں مختلف ڈیویژنوں کا دورہ کرتے ہوئے 32 مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپئے سے تخمینہ کیا گیا ہے ان بیت الخلائوں کی تعمیر کے بعد اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری مہیلا سنگموں کو دئیے جانے کے امکانات ہیں۔