پٹنہ۔یکم جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جے ڈی ( یو ) کے سینئر قائد مناظر حسن پارٹی سے مستعفی ہوگئے تاکہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکیں۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ وہ جے ڈی یو کی ابتدائی رکنیت سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں کیونکہ پارٹی میں داخلی جمہوریت ختم ہوچکی ہے حالانکہ انہوں نے سابق چیف منسٹر نتیش کمار کا نام نہیں لیا لیکن وہ جے ڈی یو میں داخلی جمہوریت کے مستقل انحطاط پر پریشانی محسوس کررہے تھے چنانچہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔بہار میں پہلے سے مشکل کا شکار جنتادل یو کیلئے مناظر حسین کا استعفی مزید پریشانیوں کا باعث ہوسکتا ہے ۔