کانگریس نے 80سیٹوں پر جیت کے باوجود جنتا دل ( سکیولر) کے ایچ ڈی کمارا سوامی کو چیف منسٹر کے عہدے کی پیشکش کی ۔ کمارا سوامی محض37سیٹوں پر جیت حاصل کرسکی تھی۔
بنگلورو۔کرناٹک میں برسراقتدار جنتا دل سکیولر اور کانگریس اتحاد 3ڈسمبر کے روز بنگلورو میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں گے جس میں ریاستی کابینہ کی توسیع کے دوران ممکنہ تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
اسی سال مئی کے مہینے میں 224کے ایوان اسمبلی میں سے 104سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کے باوجود مذکورہ اتحادی حکومت تشکیل پائی ہے۔کانگریس نے 80سیٹوں پر جیت کے باوجود جنتا دل ( سکیولر) کے ایچ ڈی کمارا سوامی کو چیف منسٹر کے عہدے کی پیشکش کی ۔
کمارا سوامی محض37سیٹوں پر جیت حاصل کرسکی تھی۔کابینہ میں توسیع توقع ہے کہ مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ ‘ راجستھان ‘ تلنگانہ او رمیزورم میں 11ڈسمبر تک منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد ہوگی۔پانچ رکنی کمیٹی اس کے علاوہ مختلف بورڈس کے صدور کے تقررر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔چہارشنبہ کے روز منظرعام پر ائی ایک میڈیارپورٹ میںیہ دعوی کیاگیا ہے کہ خراب صحت کی وجہہ سے کمارا سوامی ہٹ جائیں گے جس کی وجہہ سے ان کے حامیوں میں خوف اور برہمی دیکھی جارہی ہے ۔
وہیں چیف منسٹر کے دفتر او رکمارا سوامی نے اس خبر کو بے بنیاد قراردیا ہے۔کانگریس پارٹی کے قائد ایوان مقننہ اور سابق چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیہ پینل کی قیادت کریں گے۔ اس میں کمارا سوامی‘ ڈپٹی چیف منسٹر جی پرامیشوارا اور کانگریس کرناٹک انچارج کے سی وینوگوپال بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جے ڈی ایس کے کنونیر کنور دانش علی پینل کے کنونیر ہیں
۔علی نے کہاکہ ’’ میں نے 3ڈسمبر کے روز ایک میٹنگ طلب کی ہے تاکہ کابینہ میں توسیع اور بورڈس کے عہدوں پر تقررات کے عمل کو پورا کیاجاسکے‘‘۔
ڈسمبر 10سے کرناٹک اسمبلی کا اک دس روز اجلاس شمالی کرناٹک کے بلگاوی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ بلگاوی کو ریاست کرناٹک کا دوسرا دارلحکومت بنانے کی تجویز بھی ہے۔ اس کے لئے 2012میں ایک اسمبلی عمارت کا افتتاح عمل میں لایاگیاتھا۔