جی کے ٹیلنٹ سرچ اولمپیاڈ محمد کامران کو سلور میڈل

حیدرآباد ، 6 جولائی (راست) ماسٹر محمد کامران عظیم نے جی کے ٹیلنٹ سرچ اولمپیاڈ میں حصہ لیتے ہوئے جی ٹی ایس او کیٹگری میں سلور میڈل جیتا ہے۔ سری چیتنیا ٹکنو اسکول، ٹولی چوکی، حیدآباد میں ساتویں جماعت کے طالب علم ماسٹر کامران آئی این ٹی ایس او ایجوکیشن کے زیراہتمام جی کے ٹیلنٹ سرچ اولمپیاڈ کے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے فائنل لیول تک پہنچے۔ اسکول پرنسپل کی اطلاع کے مطابق کامران نے اولمپیاڈ میں اچھا مظاہرہ کیا جبکہ وہ اپنے اسکول کی طرف سے واحد اسٹوڈنٹ رہے۔

شہزاد کے لئے سوشل میڈیا مہم
کابل۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شائقین نے اپنے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد پر آئی سی سی کی عبوری پابندی میں کمی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کردیا۔ ان کا امریکی ریاست اوٹا کے سالٹ لیک سٹی میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی منظور شدہ لیبارٹری میں نمونہ کا ٹسٹ کیاگیا اور 26اپریل کو انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لینے سے روک دیاگیاتھا۔یادر ہے کہ افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد ان دنوں اپنی ٹیم کے ابھرتے کھلاڑی ہیں۔