حیدرآباد۔2مئی ( پریس نوٹ ) حیدرآباد و سکندرآباد میں 15سال یا اس سے کم عمر لڑکوں میں کرکٹ کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑے پیمانے پر گرینڈ پریمیئر لیگ ( جی پی ایل) انڈر 15‘ ٹی ۔20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ٹورنمنٹ کے آرگنائزرس ذیشان علی خان ‘ مھدی علی اور ایس کے جنید نے کہا ہے کہ 29اپریل کو لنگر حوض ‘ نزد گچی باؤلی آؤٹر رنگ روڈ پر واقع حمزہ گراؤنڈس پر اس ٹورنمنٹ کا آغاز ہوا جس میںدونوں شہروں کے سرکردہ اسکولس اور کرکٹ اکیڈیمیوں کی 14ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ویسلی سینٹ جانس ‘ اے اے سی اے ‘ میریڈینس اور دوسرے شامل ہیں ۔15 اور 20مئی کے دوران فائنلس کھیلے جائیں گے ۔