جی سی سی کا ڈومیسٹک ورکرس کیلئے نئے کنٹراکٹ پر اتفاق

کویت سٹی۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج کے وزرائے محنت نے آج ڈومیسٹک اسٹاف کے کنٹراکٹس میں اقل ترین شرائط پر اتفاق کرلیا تاکہ زائد از 2.4 ملین بیرونی خادماؤں کے کام کاج کے قواعد کو بہتر بنایا جاسکے جن پر کافی تنقیدیں ہورہی ہیں۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ اقدام 6 قومی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے محنت کی اس ہفتہ کویت سٹی میں اپنے ایشیائی ہم منصب حکام کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ جی سی سی خطہ میں 23 ملین بیرونی شہری ہیں۔ مجوزہ میٹنگ میں تیل کی دولت سے مالا مال خطہ میں بیرونی لیبر کے حالت پر غور ہوگا۔