جی ایس ٹی بل ‘ بی جے پی ارکان کو وہپ

نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بل کی چہارشنبہ کو پیشکشی کے امکانات کے دوران بی جے پی نے آج اپنے ارکان کو ایک وہپ جاری کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ تین دن تک ضرور ایوان میں موجود رہیں ۔ پارٹی کو امید ہے کہ ان ایام میں جی ایس ٹی بل کو منظور کرلیا جائیگا ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ اس بل کے سلسلہ میں ہی ارکان کو وہپ جاری کیا گیا ہے ۔ یہ بل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے لیکن کانگریس نے اسے روکا ہوا ہے ۔ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل نہیں ہے تاہم اس نے کچھ علاقائی جماعتوں کی تائید حاصل کرلی ہے ۔