جیکی شراف تمل فلم میں ویلن کے رول میں

پہلے وویک اوبرائے پھر نیل نتن مکیش اور پچھلے سال ریلیز فلم 2.0 میں اکشے کمار کے ویلن بننے کے بعد ساوتھ کی تمل اور تلگو فلموں میں بالی ووڈ کی فلموں کے ہیرو کا ویلن بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کڑی میں 1983 کی فلم ہیرو کے رومانٹک ہیرو جیکی شراف کا نام بھی جڑا ہے۔ وہ تمل سوپر اسٹار وجئے کی 63 ویں فلم جس کا ٹائٹل فائنل نہیں کیا گیا ہے میں ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک سوپر اسٹار ڈرامہ فلم بتائی جارہی ہے۔ اس فلم کے ڈائرکٹر اٹلی ہے۔ اٹلی نے وجئے کی دو فلموں ’’تھیری‘‘ اور ’’میریل‘‘ کا ڈائرکشن کیا ہے۔ یہ دونوں فلمیں سوپر ہٹ ہوئی تھیں۔ اس فلم میں وجئے کے ساتھ نین تارا، یوگی بابو، وویک، ڈینیل اہم کرداروں میں ہے۔

دیپیکا پڈوکون کریں گی ایوینجرس سیریز کی اگلی کڑی
دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی کچھ بہترین ایکٹریس میں سے ایک ہے اپنے فلمی کیریئر میں وہ اب ان بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں جہاں پہنچنے کا خواب سبھی کا ہوتا ہے۔ صرف بالی ووڈ کی نہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی دیپیکا پڈوکون نے اپنے ہنر کا جلوہ بکھیرا ہے۔ ان کی فلم XXX The return of X ander cage کو لوگوں نے کافی سراہا ہے۔ وہیں دیپیکا سے Avengers series میں کام کرنے کی بات پوچھی گئی تو دیپیکا نے ایک شرط رکھ ڈالی، لندن کے میڈم توسادس میں اپنے ویکسن میوزیم کو لانچ کرنے پہنچیں ایکٹریس دیپیکا پڈوکون سے جب وہاں کی میڈیا نے سوال پوچھا کہ کیا وہ Avengers series میں کام کرنا چاہیں گی تو دیپیکا نے کہا کہ ہاں بالکل وہ اس سیریز س جڑنا چاہیں گی۔