حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 75 سالہ نرسمہا راؤ جو گنیش نگر چنتل علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص گذشتہ روز سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
افضل گنج میں بس ڈرائیور کی مشتبہ موت
حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) افضل گنج کے علاقہ میں آر ٹی سی بس ڈرائیور مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ راما کرشنا ریڈی جو پیشہ سے آر ٹی سی ڈرائیور تھا ۔ ناگر کرنول علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ روزانہ کے معمول کی طرح وہ حیدرآباد پہونچا اور ریسٹ روم میں آرام کر رہا تھا کہ آج صبح ریسٹ روم میں مردہ دستیاب ہوا ۔ افضل گنج پولیس نے بس اسٹیشن پہونچکر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا اور پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔