جیویلری : آپ پر سفید مونگے اور ہیرے بھی جچیں گے

جیویلری منتخب کرتے وقت بھی کلر بیلنس کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔ جیویلری کسی بھی لباس کو اختتامی ٹچ دینے کیلئے بہترین ہوتی ہے ۔اس بات سے قطع نظر کہ آپ کا کلر گروپ کونسا ہے ہم آپ کو جیویلری منتخب کرنے کیلئے کچھ مفید مشورے دیں گے تاکہ آپ مہنگی غلطیاں کرنے سے بچ جائیں ۔

اگر آپ کا تعلق گرم رنگت والی جلد سے ہے تو آپ کے لئے سونے ‘ تانبے یا پیتل کی جیویلری بہترین رہے گی ۔ لکڑی کی موتیاں ‘ مونگیا اور سبز رنگ بھی آپ اتناہی جچتا ہے جتنے کریم کلر کے یا ہلکے گلابی سچے موتی ۔ اگر آپ ٹھنڈی رنگت والے جلد کے گروپ سے تعلق رکھتی ہیں تو آپ کے لئے سفید رنگ کی جیویلری مثلاً چاندی ‘ پلٹینیم اور وہائٹ گولڈ بہترین ہیں ۔ اس کے علاوہ سفید یا سرمئی رنگت والے پرل ‘ سفید مونگے یا ہیرے بھی جچیں گے ۔ رنگت کے علاوہ چہرے کی مناسبت سے جیویلری کا انتخاب آپ کو زیادہ دیدہ زیب بناتا ہے کانوں کی جیویلری خریدتے وقت ایسے شیپ پسند کریں جو آپ کے چہرے کی ساخت سے مطابقت رکھتے ہوں مگر مکمل طور پر اسی شیپ کے نہ ہوں ۔ اس سے آپ کی شخصیت کا حسن مزید اجاگر ہوگا۔