جیون ریڈی ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس نامزد

جگتیال ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ ریاستی وزیر ٹی جیون ریڈی کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاستی اسمبلی میں ڈپٹی فلور لیڈر کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ جگتیال حلقہ کیلئے ڈپٹی فلور لیڈر کا دوسرا موقع اس سے قبل تلگودیشم پارٹی کی جانب سے سابقہ رکن اسمبلی تلگودیشم پارٹی ریاستی صدر مسٹر یل رمنا کو بنایا گیا تھا ۔ 1983 ء میں اپنی سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والے تجربہ کار قائد ٹی جیون ریڈی 1983 ء میں تلگودیشم حکومت میں این ٹی آر چیف منسٹر کی کابینہ میں بحیثیت آبکاری وزیر اور چیف منسٹر این بھاسکرراؤ کی کابینہ میں پنچایت راج وزیر خدمات انجام دیکر 1985 ء میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ 2009 ، 1994 ، 1985 ء میں رکن اسمبلی کیلئے اور 2006 – 2008 کے لوک سبھا انتخابات میں ٹی آر ایس کے سربراہ کے سی آر کے خلاف انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے شکست کا سامنا کیا اور 2004 – 14 ، 1983 , 89, 96, 99 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔ 2007 ء کانگریس پارٹی چیف منسٹر وائی ایس آر کی کابینہ میں دو سال بحیثیت وزیر عمارات و شوارع خدمات انجام دے چکے ہیں ۔