جینت کو ورلڈ ماسٹرس میں گولڈ میڈل

نئی دہلی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج کے لیفٹننٹ کرنل سدھاکر جینت نے خطابات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے جیسا کہ انہوں نے ڈنمارک کے مقام کوپن ہیگن میں منعقدہ آئی ڈبلیو ایف ورلڈ ماسٹرس ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔ 45 سالہ فوجی نے 62 کیلو گرام زمرہ میں شرکت کرتے ہوئے مجموعی طور پر 185 کیلو گرام وزن اٹھایا ہے۔ فن لینڈ کے اوسکونن جاری کو سلور اور فرانس کے فریڈیرک کو برونز میڈل حاصل ہوا ہے۔