حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر 4 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ خاتون کنڈاماں جو بالیا نگر کے ساکن ویرا بابو کی بیوی تھی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ کنڈاماں کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور وہ چار ماہ کے عرصہ میں مسائل و تنازعات سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ جگت گیری پولیس مصروف تحقیقات ہے۔