حیدرآباد /28 جولائی ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ بالانگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 27 سالہ کے پریتی نے خودکشی کرلی ۔ پریتی بالانگر علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ سال 2015 میں ان کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے وقت خاتون کو 10 لاکھ نقد رقم اور 6 تولہ سونا اور دو ایکڑ اراضی دی گئی تھی ۔ باوجود اس کے گذشتہ چند دنوں سے مزید 10 لاکھ روپئے کیلئے اس خاتون پر دباؤ ڈالا جارہا تھا اور شوہر و سسرالی رشتہ دار ہراساں و پریشان کر رہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔