جہیز ہراسانی و خرابی صحت سے دلبرداشتہ خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون اور خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ مومن پیٹ ضلع رنگاریڈی اور گچی باؤلی سائبر آباد میں یہ واقعات پیش آئے ۔ مومن پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ وینودا جو پیشہ سے لیبر اور مومن پیٹ علاقہ میں رہتی تھی ۔ چار سال قبل اس خاتون کی شادی راملو نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ تاہم گزشتہ ایک سال سے اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ جس نے /17 جون کو انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی پر لٹک گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 35 سالہ ایلااماں جو چنا انجایا نگر گچی باؤلی علاقہ کی ساکن تھی خرابی صحت سے تنگ آکر /13 جون کے دن اس خاتون نے خود سوزی کرلی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔