جہیز ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے زائد جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ دوما ضلع رنگاریڈی میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ پدما اماں نے 18 اکٹوبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پدما اماں دوما علاقہ کے ساکن وینکٹایا کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی ۔ اس دوران پدما اماں کو اس کا شوہر زائد جہیز کیلئے کافی پریشان کر رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔