حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) میرپیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 19 سالہ خاتون نے مزید جہیز کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب ارچنا جس کی شادی مئی 2013 ء میں کمار سوامی سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد ہی شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے ارچنا کو ذہنی اور جسمانی اذیتیں دینا شروع کردیا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ ارچنا نے اپنے مکان واقع ونستھلی پورم میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور میرپیٹ پولیس نے شوہر کے خلاف دفعہ 498A اور 306 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور کمارچاری کو اپنی حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے ارچنا کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔