حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) حقیقی بھائی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ انجینیلو جو پیشہ سے مزدور تھا یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پانی کی موٹر کے مسئلہ پر دونوں بھائیوں کے درمیان بحث جھگڑا کا رخ اختیار کرگئی جس کے بعد انجینیلو نے اپنی بیوی سے 500 روپئے حاصل کئے اور سیدھے شراب خانے کا رخ کیا اور شراب نوشی کے بعد جب وہ گھر لوٹا تو معمول کی طرح سوگیا اور مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت
حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) عمارت کی پہلی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ منوج کمار جو ایم ایم ٹی کمپنی میں ملازم تھا ۔ عمارت کی پہلی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ منوج تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر رہتا تھا اور اس کی والدہ تیسری منزل پر رہتی تھی ۔ کل رات یہ شخص روزانہ کے معمول کی طرح سوگیا اور بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔