جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) سسرالی رشتہ داروں سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ کل رات پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ گرومتیاں جو پیشہ سے مزدور تھا حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا کل اس کے سسرالی رشتہ داروں سے جھگڑا ہوگیا تھا جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے