جھونپڑی جل کر خاکستر ، جوڑا فوت

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ہمایوں نگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں جوڑا مشتبہ طور پر جل کر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ کمرایا اور 37 سالہ سلطانہ بیگم جو میاں بیوی بتائے گئے ہیں ۔ ملے پلی کے علاقہ میں رویندرا بھارتی اسکول کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب جھونپڑی میں رہتے تھے ۔ کل رات اچانک مشتبہ طور پر حادثہ پیش آیا اور جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی ۔ اس حادثہ میں کمرایا برسر موقع اور سلطانہ بیگم دواخانے میں علاج کے دوران فوت ہوگئیں ۔ پولیس ہمایوں نگر نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کے دو واقعات
حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں میاں پور اور کوکٹ پلی میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 25 سالہ سید عبداللہ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اولڈ حفیظ پیٹ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔ اس نے دلبرادشتہ ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 40 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ نرسنگ راؤ کی بیوی شوہر سے جھگڑے کے بعد مائیکے چلی گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس پینٹر نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔