جھولن گوسوامی آسٹریلیا سیریز سے باہر

ممبئی۔28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر جھولن گوسوامی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ایڑی کی تکلیف کا شکار ہونے والی فاسٹ بولر ابھی تک فٹ نہیں ہوسکی ہیں جن کی جگہ سکنیا پریدا کو آسٹریلیا کے خلاف تین ونڈے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ متھالی راج ٹیم کی قیادت کریں گی۔

اشون ہندوستانی اے ٹیم کے کپتان مقرر
ممبئی۔28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )آف اسپنر روی چندرن اشوین کو دیودھر ٹرافی کیلئے ہندوستانی اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے دیودھر ٹرافی کیلئے بی ٹیم کی قیادت شیریاس ایئر کو سونپی ہے جبکہ ایرانی کپ کیلئے ریسٹ آف انڈیا کی کپتانی کرون نائیر کریں گے۔