حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں بیوی کو آگ کی لپیٹ سے بچانے کے دوران جھلس کر میاں بیوی دونوں فوت ہوگئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 40 سالہ کے جیوتی اور 50 سالہ ناگیندر حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئے ۔ اپل پولیس ذرائع کے مطابق آدرش نگر علاقہ کا ساکن ناگیندر اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔
گذشتہ روز ان کے مکان میں جیوتی پکوان کر رہی تھی کہ حادثاتی طور پر آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گئی اور بیوی کو آگ کی لپیٹ سے بچانے کی کوشش میں ناگیندر بھی شدید جھلس گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسٹو پھٹ پڑا تھا اور دونوں کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات دونوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔