حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) چھتری ناکہ اور سنتوش نگر کے علاقوں میں جھلس جانے کے سبب دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ تاہم ایک حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی اور ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 31 سالہ نعیم بیگم جو غلام مرتضی چھاونی علاقہ کے ساکن محمد سلام کی بیوی تھی ۔ 14 ستمبر کے دن یہ خاتون اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس کر زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ سریشا جو سنتوش نگر علاقہ کے ساکن و سنت راؤ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 15 ستمبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئیں ۔ تاہم اس خاتون کی خودسوزی کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا ۔