جھلس جانے والی لڑکی کی موت

حیدرآباد 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) شاستری پورم کے علاقہ میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی۔ پولیس مائیلاردیو پلی ذرائع کے مطابق 19 سالہ ریشماں بیگم جو مصطفی نگر شاستری پورم علاقہ کے ساکن صالح بن عبدل چاوش کی بیٹی تھی پیشہ سے ٹیلر بتائی گئی ہے۔ 8 اکٹوبر کو لڑکی اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔