جھلس جانے والی دو خواتین کی موت

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا اور راجندر نگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں حادثاتی طور پر جھلس جانے سے دو خواتین فوت ہوگئی ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 40 سالہ سمیرہ بیگم جو ٹپہ چبوترا علاقہ کے ساکن محمد چاند کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 2 فروری کے دن اپنے مکان میں حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جن کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ بی لکشمااماں جو حیدرگوڑہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی 24 جنوری کے دن خاتون اپنے مکان میں پکوان کے دوران جھلس گئی تھی جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔