حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک خاتون پکوان کے دوران جھلس جانے سے فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ فرحانہ جویریہ جو ایرہ کنڈہ علاقہ کے ساکن راج الدین کی بیوی نے15 ڈسمبر کو اپنے مکان میں پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔