جھارگرام(مغربی بنگال)۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی مدنا پور ڈسٹرکٹ کے گوپی بالا پور میں مابعد انتخابات برپا ہوئے تشدد میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جبکہ 12 مکانات کو تہس نہس کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد موضع پاترا میں شروع ہوا کیونکہ سی پی آئی پولنگ ایجنٹس کو مقامی پولنگ بوتھس سے ہٹائے جانے پر پہلے ہی کشیدگی تھی اور اس پر طرہ یہ کہ پارلیمانی رائے دہی کے وقت مقامی پولنگ ایجنٹوں کو کوئی موقع نہیں دیا گیا۔ گوپی بالا پور جھارگرام لوک سبھا حلقہ رائے دہی کے تحت ہے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے واردات پر پہنچ چکی ہے تاکہ حالات پر قابو پایا جاسکے۔