نئی دہلی 30 مئی ( پی ٹی آئی ) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ریاست کی ترقی میں مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا ۔ نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ وائی ایس جگن کو چیف منسٹر آندھرا پردیش بننے پر مبارکباد دیتے ہیں اور یہ تیقن بھی دیتے ہیں کہ مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا اور ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہونچانے مل کر کام کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے بھی آج شام ہی وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی دوسری معیاد کا حلف لیا ہے ۔ جگن موہن ریڈی کو آج دو پہر چیف منسٹر آندھرا پردیش کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔