جگناتھ پراجیکٹ میں غرقاب ایرفورس کا مسلم نوجوان کی تدفین

کاغذ نگر۔ 22 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے محلہ (کالونی) چنتا گوڑا کا نوجوان جو انڈین ایرفورس میں ملازمت کرتا تھا، چھٹیاں گذارنے اپنے گاؤں آیا ہوا تھا اور اپنے دوستوں کے ہمراہ کاغذ نگر سے چار کیلومیٹر کی دوری پر تعمیر کیا گیا جگناتھ پراجیکٹ میں تیرنے کی غرض سے گیا تھا اور تین دوست پانی سے باہر آگئے اور انڈین ایرفورس میں ڈیوٹی انجام دینے والے نوجوان محمد رضی قادری پانی میں غرقاب ہوگیا اور لگ بھگ 20 گھنٹوں کے بعد رضی کی نعش پانی سے نکالی گئی اور اس کی میت کو ان کے والد محمد تاج الدین (حال مقیم کویت) کے آنے کے بعد 21 ستمبر کو بعد نماز عصر نمازہ جنازہ مولانا جناب فصیح الدین اشرفی نے مسجد چنتا گوڑا میں پڑھائی اور تدفین چنتا گوڑا کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر جلوس جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ بعد تدفین، انڈین ایرفورس کی ایک ٹیم نے رضی کے والدین سے ان کے مکان پہنچ کر پرسہ دیا اور تمام تفصیلات حاصل کیں۔ انڈین ایرفورس کے عہدیداروں نے مقامی پولیس سے بھی ملاقات کی۔