اکثر خواتین چہرے کی رنگت کو نکھارنے اور بالوں کو لمبا کرنے کے لئے تو سو طرح کے جتن کرتی ہیں مگر دانتوں کی صفائی اور خوبصورتی کو یکسر نظرانداز کردیتی ہیں۔ اس صورتحال کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ تمام تر خوبصورتی ، مہنگے لباس اور بھاری بھرکم میک اپ کے باوجود شخصیت تو اچھی لگنے لگتی ہے ۔
مگر جیسے ہی مذکورہ خاتون کے ہونٹ مسکرانے کیلئے کھلتے ہیں تو ان کے اندر سے جھانکتے ہوئے دانتوں پر جما میل کچیل اور سانسوں سے اُٹھتی بدبو آس پاس بیٹھے ہوئے لوگوں کیلئے شدید ناگواری کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آرائش حسن کے باقی تمام جتن کرتے ہوئے دانتوں جیسے اہم حصے کو بالکل بھی نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ مسکراہٹ انسانی چہرے پر نمودار ہونے والا سب سے خوبصورت جذبہ ہے جو انسان کی مجموعی شخصیت کو چار چاند لگادیتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ باقی چیزوں کی طرح دانتوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں کیونکہ جگمگاتے دانت خوبصورت مسکراہٹ کی ضمانت ہیں۔