جگدیوپور میں دھان خریدی سنٹر کا قیام

گجویل۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی گجویل کے جگدیوپور منڈل مستقر میں پی اے سی ایس کے اشتراک سے آج صبح دھان خریدی سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت (سی ای او) نے کہا کہ کسان اپنی اپنی فصلوں کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ امدادی قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال موسم خریف کی فصلوں A گریڈ دھان کی خریدی فی کنٹل 1,400 روپئے مقرر کی گئی ہے اور B گریڈ دھان کی خریدی کی قیمت 1,360 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لال جواہر اور دیگر اناج بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ امدادی قیمت پر خریدی ہوگی۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس دھان خریدی سنٹر سے استفادہ کریں۔