حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) موبائیل فونس کیلئے مشہور جگدیش مارکٹ واقع عابڈز میں سنٹرل زون پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون پولیس مسٹر وی بی کملاسن ریڈی کی قیادت میں آج دوپہر ایک بجے یہ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں مارکٹ میں موجود تمام گاڑیوں کے دستاویزات کی تنقیح کی گئی۔ تقریبا دو گھنٹے اس آپریشن کے بعد پولیس کوکچھ خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ پولیس نے گاڑیوں کے دستاویزات کی عدم موجودگی پر 20گاڑیوں کو ضبط کیا تھا لیکن بعد ازاں دستاویزات کی فراہمی پر واپس کردیا گیا۔ اس موقع پر مسٹر کملاسن ریڈی نے بتایا کہ غیر سماجی عناصر اور سارقین کا پتہ لگانے کیلئے اس قسم کے آپریشن شہر میں کئے جارہے ہیں جس کے تحت آج جگدیش مارکٹ میں تلاشی مہم کی گئی تھی۔